• news

محترمہ فاطمہ جناح نیشنل ویمن کرکٹ چیمپیئن شپ‘ مزید دو میچوں کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 12 ویں محترمہ فاطمہ جناح نیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ زرعی ترقیاتی بنک اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ٹیموں نے اپنی حریف ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ زرعی ترقیاتی بنک اور ایچ ای سی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں زیڈ ٹی بی ایل نے 56 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔ زرعی ترقیاتی بنک ٹیم نے 187 رنز سکور کیے۔ ایچ ای سی ویمن کرکٹ ٹیم 131 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ سٹیٹ بنکنے پی سی بی الیون کو 36 رنز سے مات دی۔ سٹیٹ بنک ٹیم نے 9 وکٹوںپر 196 رنز سکور کیے۔ پی سی بی الیون ٹیم 9 وکٹوں پر 160 رنز سکور کر سکی۔

ای پیپر-دی نیشن