ویلڈنگ ‘چمڑے کا کام کیا‘کارکردگی پر قومی ٹیم میں شامل ہوا: محمد عباس
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)27 سالہ فاسٹ بائولر محمد عباس کا پہلی بار پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونا سلیکٹرز کا اچانک فیصلہ نہیں ہے۔ سلیکشن کے پیچھے عمدہ کارکردگی ہے ۔محمد عباس نے کہا کہ آٹھ ماہ ویلڈنگ کا کام کیا، چمڑے کی فیکٹری میں ملازمت کی اور پھر دو سال تک کچہری میں پراپرٹی کی رجسٹری کا کام بھی کیا۔ میں کسی بھی صورت میں کرکٹ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا۔ محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی اور اس کا صلہ ضرور ملتا ہے۔