• news

ونی کیس: پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج، بچی کے چچا اور رشتہ دار گرفتار

صادق آباد(نامہ نگار) چچا کی پسند کے شادی کے بدلے ونی ہونیوالی آٹھ سالہ بچی کی پنچایت کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، ونی ہونیوالی بچی کے چچا اور دیگر رشتہ داروں کو بھی پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ میں نامزد کردیا، غریب لوگ ہیں بااثر افراد کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘ ونی ہونیوالی عالیہ کے والد ذوالفقار نے تھانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر تھانہ صدر پولیس نے اپنی مدعیت میں ونی ہونیوالی آٹھ سالہ تیسری جماعت کی طالبہ عالیہ کی پنچایت کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ میں چیئرمین یونین کونسل سمیت 16ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے تھانہ صدر پولیس خبریں شائع ہونے کے بعد پھرتی دکھاتے ہوئے عالیہ کے والد کے گھر پر پہنچی اور اس کے چچا والد اور عالیہ کو تھانہ لے جایا گیا جہاں پر مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے عالیہ کے ورثا پر دبائو ڈالا گیا، اسکے چچا اور دیگر عزیزوں کو حوالات میں بند کر دیا اس موقع پر عالیہ کے والد ذوالفقا ر نے بتایا کہ وہ کارروائی نہیں کروانا چاہتا ملزمان بااثر ہیں ہمارے تین بندے پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر رکھے ہیں مزید مصیبت میں مبتلا نہیں ہوناچاہتے، یاد رہے کہ چند روز قبل بستی روشن بھیٹ کی آٹھ سال عالیہ کو 28سالہ شخص کے ساتھ ونی کردیا گیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن