• news

سب سے بڑی ’’جمہوریت‘‘ بھارت میں جہالت عروج پر سفاک ماں باپ نے نومولود بچی زندہ دفنا دی

جے پور (نیوز ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار ملک بھارت کو زمانہ جاہلیت کے رواجوں نے 21 ویں صدی میں بھی جکڑ رکھا ہے۔ گزشتہ روز راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں سفاک والدین نے بیٹی پیدا ہونے پر اس ننھی سی جان کو زندہ زمین میں دفنا دیا تاہم جے پور سکر ہائی سے گزرنے والے کچھ لوگوں کے آجانے پر یہ جوڑا جلدی میں فرار ہو گیا بچی کے منہ پر ابھی مٹی نہیں ڈالی گئی تھی جس کی وجہ اس کی جان بچ گئی لوگوں نے اسے ہسپتال داخل کرا دیا۔ واضح رہے اکثر بھارتی ریاستوں خاص کر ہریانہ اور راجستھان میں بچیوں کو پیدا ہوتے ہی مار دینے کا رجحان عام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن