پاکپتن‘ ساہیوال‘ جھنگ میں خاتون‘ طالب علم اور کمسن بچے سے زیادتی
پاکپتن+ ساہیوال+ جھنگ (نامہ نگاران) اوباشوں نے گھر میں اکیلی خاتون‘ طالبعلم اور دس سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکپتن کے نواحی گائوں 67/ ای بی کی رقیہ بی بی گھر میں اکیلی تھی جہاں پر ملزم عدیل اپنے دو مسلح ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور اسلحہ کی نوک پر رقیہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ساہیوال میں فرید ٹائون کی رہائشی (ش) کا بیٹا ساتویں جماعت کا طالب علم مارکیٹ گیا ہوا تھا جسے عبداللہ ورغلا کر گھر لے گیا اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کے شور پر ملزم خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ جھنگ میں گوجرہ روڈ پر نیا بائی پاس کے قریب ٹیوب نمبر 9 میں مقامی زمیندار کے بیٹے جعفر نے محنت کش کے بیٹے دس سالہ نصیر عباس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم کے باپ کو حراست میں لے لیا اور متاثرہ بچے کو طبی امداد اور ضروری کارروائی کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا۔