طالبان اور انتہاپسندی سے افغانستان میں پاکستان اور مغرب کے مفادات پورے نہیں ہوسکتے: حامد کرزئی
کابل/ نئی دہلی ( آئی این پی ) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان اور انتہا پسندی کے استعمال سے افغانستان میں پاکستان اور مغرب کے مفادات پورے نہیں ہوسکتے ، طالبان افغان آبادی کا ایک حصہ ہیں جنہیں پاکستان استعمال کر رہا ہے۔ افغانستان ٹائمز کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی ایک بھارتی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہمارا دوست ملک مغربی اور بعض دیگر ممالک کے ساتھ ملکر یہ سوچتے ہیں کہ دین میں بنیاد پرستی اور انتہاپسندی کے ساتھ افغانستان میں انکے مفادات پورے ہوسکتے ہیں ۔ کرزئی کا کہنا تھا امریکی اور کچھ دیگر مغربی ممالک نے سوویت یونین کیخلاف ایسا کیا ۔ پاکستان نے اسے افغانستان اور بھارت کیخلاف استعمال کیا۔