بختاور بھٹو زرداری نے ڈیزرٹ وارئیر چیلنج میں شرکت کی تصاویر پوسٹ کر دیں
لاہور (نیٹ نیوز) سابق صدر زرداری اور بے نظیر بھٹو کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو نے ڈیزرٹ وارئیر چیلنج میں شرکت کرنے کی تصاویر پوسٹ کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ڈیزرٹ وارئیر چیلنج ایونٹ میں بختاور بھٹو نے حصہ لیا۔ یہ ایونٹ ایک ہفتہ قبل منعقد کیا گیا تھا۔ بختاور نے دوڑ، جمپنگ، کلائمبنگ اور کرولنگ کرتے ہوئے فائنل لائن عبور کی۔