• news

سٹاک مارکیٹ: کاروبار کا اتار چڑھائو سے آغاز‘ معمولی تیزی کے باوجود 4 ارب خسارہ‘ متعدد شیئرز گر گئے

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز اتار چڑھائو کے بعد تیزی پر100 انڈیکس 53.58 پوائنٹس اضافہ پر 48095.56 سے کم ہوکر47942.95کی نچلی حد پر بند رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں اس کے باوجود 4ارب 6کروڑ روپے کی کمی رہی ۔ابتدائی اوقات میں الیکٹرانکس ‘فرٹیلائزر سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات پر100 انڈیکس 152.61 پوائنٹس اضافہ پر 48095.56 کی بلند حد تجاوز کرچکا تھا۔ بعد ازاںدوپہر کے اوقات میں سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کی منافع کے حصول میں خریدوفروخت کرکے اسے آئندہ دنوں کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 359 کمپنیوں تک رہا جس میں 131کمپنیوں میں اضافہ‘ 210کمپنیوں میں کمی اور18کمپنیوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن