• news

ڈی ایچ اے میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے سلسلہ میں تقریب

کراچی (پ ر) عالمی یوم صحت ڈپریشن جیسے موذی مرض کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے اور ان سے بچنے کی تدابیر کا شعور پیدا کرنے اور صحت مند زندگی کیلئے مختلف فعال اقدامات کو فروغ دینے کے طورپر منایا گیا۔ ڈی ایچ اے نے بطور ایک روشن خیال اور ترقی پسند ادارے کے طورپر ورلڈ ہیلتھ ڈے کے سلسلہ میں ڈی ایچ اے فیز 5 میں واقع ڈیفنس اتھارٹی زمزمہ پارک میں مختلف فعال اور دلچسپ سرگرمیاں ترتیب دی گئیں تاکہ لوگوں میں صحت مند لائف سٹائل اور توانائیوں سے بھرپور زندگی کو اپنانے کی ترغیب دی جائے۔ ڈی ایچ اے زمزمہ پارک میں ایک ہیلتھ پویلین قائم کیا گیا جس میں ڈاکٹر کلینک‘ ایکٹیوٹی کارنر اور صحت مند کھانوں کے اسٹالز قائم کئے گئے۔ ڈاکٹرز کارنر میں آغا خان ہسپتال‘ امن فائونڈیشن اور ڈی ایچ اے میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر‘ ماہر نفسیات اور ہیلتھ سپیشلسٹ موجود تھے جنہوں نے لوگوں سے صحت سے متعلق ان کے مسائل معلوم کئے اور انہیں مفید طبی اور صحت مند زندگی سے متعلق مشورے دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن