جعلی کتب کا کاروبار عروج پر‘ حکومت کوئی پیشرفت نہیں دکھا رہی ہے: مہرین انور راجہ
لاہور( لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی آئوٹ آف سورس نصابی کتب نایاب ہونے سے جعلی کتب کی مارکیٹ میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی کی جانب سے جماعت اول سے 8ویں جماعت کی کتابیں مارکیٹ میں 50 فیصد تک شارٹ ہیں ۔ نویں جماعت کی مضمون ریاضی کی جعلی کتب پر ایف آئی اے نے چھاپا مارا تھا مگر ٹیکسٹ بک بورڈکی جانب سے جعلی کتب والوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ملک میںجعلی کتب کا کاروبار عروج پر ہے اور حکومت کی طرف سے کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی ہے۔