بے وسیلہ بچوں کی طرف توجہ وقت کی ضرورت ہے: ڈاکٹر امجد ثاقب
لاہور(لیڈی رپورٹر)اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹرامجدثاقب نے کہاہے کہ مواخات مدینہ کے سنہری طرز زندگی پرعملدرآمدہی ہماری معاشی عدم توازن کاواحدعلاج ہے، بے وسیلہ بچوںکے تعلیمی، سماجی ومعاشی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ مقامی سکول کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ڈائریکٹرکوالٹی ایشورنس رضوانہ مظہرنے کہاکہ بچوںکیلئے اسلامی اصولوںکے مطابق تعلیم وتربیت کااہتمام ضروری ہے۔ ملی نغمے، ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے ۔