الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام یتیم بچوں کیلئے آغوش الخدمت شیخوپورہ کا افتتاح
لاہور (پ ر) الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 200 یتیم بچوں کے اقامتی ادارے ’’آغوش الخدمت شیخوپورہ‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں شیخوپورہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن چودھری محمد شفیق تھے۔ اس موقع پر چودھری محمد شفیق نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم مل کر یتیم اور بے آسرا بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔