کاہنہ: کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے شہزادہ روڈ میں ناقص مٹیریل کا استعمال
کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ کر ڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا شہزادہ روڑ کرپشن کی نذر چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سرکاری خزانے کو کرڑوں کا ٹیکہ اہل علاقہ سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں پبلک ہیلتھ کی زیر نگرانی میں21کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں لیکن چند ماہ قبل تقریبا آٹھ کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہو نے والے شہزادہ روڈ کی تعمیر میں ٹھیکیدار نے افسران کی ملی بھگت سے زیادہ منافع کمانے کے لیے ناقص میٹریل کا استعما ل کیا جبکہ ذرائع کے مطابق مقامی سیاستدانوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور لاکھوں روپے کمشن کی مد میں ہضم کر لیے جس کی وجہ سے چند ماہ بعد ہی منصوبہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا اہل علاقہ محمد اکرم ‘محمد ارشد‘حاجی سیلمان‘محمد رفیع‘ نذیر و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ترقیاتی منصوبوں میں لوٹ کھسوٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔