مضرصحت اشیاء سے عوام کی زندگیوں سے کھیل کھیلا جا رہا ہے: عابد صدیقی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ناقص ،گھٹیا اور مضر صحت اشیاء خوردونوش سے عوام کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے جبکہ پنجاب حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر برائلر نیم مردہ، لاغر اور سٹیئر ائیڈ مکسڈ خوراک سے پرورش کیا ہوا چکن بازار میں فروخت کررہے ہیں جس سے ہیپاٹائٹس جیسا موذی مرض بڑھ رہا ہے گدھوں، لولے، لنگڑے اور مردہ جانور کے گوشت کا کاروبار تو عرصہ دراز سے کیا جارہا ہے۔