حکم امتناعی میں کل تک توسیع‘ اے ڈی خواجہ کام جاری رکھیں: سندھ ہائیکورٹ
کراچی (وقائع نگار) ہائیکورٹ نے حکم امتناعی میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے سوال کیا کہ آئی جی کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے؟ عدالت نے تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اس معاملے سے متعلق آئندہ سماعت پر رولز پیش کرنے کا حکم دیا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی ختم کرنے کی حکومتی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے صوبائی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا اور اس کی تفصیلات طلب کی تھیں اور حکم دیا تھا کہ کیس کے فیصلے تک اے ڈی خواجہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔