• news

سپاٹ فکسنگ سکینڈل: ناصر جمشید کا فرد جرم عائد‘ شاہ زیب حسن کا کیس ٹربیونل کے سپرد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کردی گئی۔پی سی بی حکام کے مطابق ناصر جمشید نے کیس کے حوالے سے تعاون نہیں کیا۔ اس لئے فرد جرم عائد کرنے کے بعد کرکٹر کو چارج شیٹ بھجوا دی گئی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کے خلاف عدم تعاون کا الزام لگایا گیا ہے۔دوسری طرف شاہ زیب حسن کی جانب سے پی سی بی کی چارج شیٹ میں لگائے گئے الزامات تسلیم نہ کرنے کے بعد کیس ٹربیونل کے حوالے کردیا گیا ہے اور اب ٹربیونل میں کیس کی باقاعدہ سماعت ہوگی۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں موجود ناصر جمشید کو سکینڈل میں مرکزی کردارقراردیا جا رہا ہے۔ انہیں برطانوی پولیس کی جانب سے مبینہ بکی یوسف کے ساتھ حراست میں لیا گیا لیکن تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ ضبط کرکے انگلینڈ چھوڑنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوران سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیا گیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن