• news
  • image

سینٹ کا ’’پرامن ماحول‘‘ خواجہ آصف کا سشما سوراج کو ’’ترکی بہ ترکی‘‘ جواب

سینیٹ کا اجلاس ’’ پر امن ماحول‘‘ میں منعقد ہوا کوئی ہنگامہ ہوا اور نہ ہی شور شرابہ ۔ البتہ اجلاس میں جنرل (ر) راحیل شریف کے اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کے بارے میں توجہ دلائو نوٹس اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے معاملہ پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا بیان غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے سوالات کا وزیر دفاع نے جوابات دئیے انہوں نے بھرپور انداز میں حکومتی موقف کا دفاع کیا انہوں نے حکومتی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان مسلک کی بنیاد پر یا کسی ملک کے خلاف اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا‘ پاکستان کسی ایک فرقے ‘ فقہ یا مذہب کا ملک نہیں ہے‘‘ پاکستان ایران اور سعودی عرب یا دیگر اسلامی ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے خاتمے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ‘‘ انہوں نے انکشاف کیا کہ ’’جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کے لئے کوئی این او سی جاری کیا اور نہ ہی انہوں نے اس کیلئے حکومت سے رجوع کیا ہے‘‘ گویا وزیر دفاع نے جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی بطور سربراہ تقرری کے بارے میں حکومتی پوزیشن واضح کر دی ہے۔ وزیر دفاع نے را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے بارے میں پالیسی بیان دیا ہے یہ بات قابل ذکر ہے بھارت وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ میں دھمکی آمیز بیان دیا ہے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’’پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے اندرونی اور بیرونی عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی‘ پاکستان اپنی سرزمین کے چپے چپے کا دفاع کرے گا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت پر ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے الزامات کو مسترد کر دیا ۔ منگل کو نئے آڈیٹر جنرل کی تقرری باز گشت سنی گئی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گئے تھے‘ سینئر ترین افسر کی تعیناتی کے لئے سمری ایوان صدر بھیج دی گئی ۔ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ملک میں اس وقت کوئی آڈیٹر جنرل نہیں ہے۔ رول 168 کے مطابق آڈیٹر جنرل ہونا چاہیے۔ اگر آڈیٹر جنرل کا آفس خالی ہو تو سینئر ترین افسر کو آڈیٹر جنرل مقرر کیا جاتا ہے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر محمد اسحقٰ ڈار کو مشورہ دیا کہ وہ وزارت خزانہ کے افسر کو آئین پڑھنے کا کہیں تو سب کچھ ان پر آشکارہو جائے گا ایوان ب الا میں ٹھلیاں اور بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں بے ضابطگیوں کے بارے میں توجہ دلائو نوٹس آیا تو وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے سینیٹر اعظم خان سواتی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ کل سینیٹر اعظم سواتی ان کی تعریفیں کرتے تھکتے نہیں تھے آج وہ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں انہوں سینٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ٹھلیاں اور بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی ‘ یہ تمام منصوبے شفاف ہیں۔ مپنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کے درمیان تصادم کی باز گشت سنی گئی وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میںطلباء تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ یونیورسٹی کی انضباطی کمیٹی کرے گی۔میاں رضا ربانی نے فاٹا اصلاحات کا معاملہ پورے ایوان کی کمیٹی کو بھجوا دیا اور کہا کہ فاٹا اصلاحات کے سلسلہ میں 6 اپریل کو خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی طرف سے انہیں خط موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کابینہ کے فیصلے پرتحفظات ہیں سینیٹ میں پشاور‘ مہمند ایجنسی‘ لاہور اور سہون شریف میں دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ نمٹا دیا گیا۔ ایوان بالا کا اجلاس (آج) سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ وزارت ریلوے نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ پاکستان ریلوے کے پاس 448 ڈیزل الیکٹرک انجن موجود ہیں سابق وزیرریلوے جاوید اشرف قاضی کے دور میںمنگوائے گئے انجنوںکی وجہ سے خزانے کو بہت نقصان ہوا 2015-16میں بھی ریلوے میں 22کروڑ روپے کی خرد برد کی گئی ہے ہے چیئرمین سینٹ نے وزارت داخلہ سے متعلق سوالات کے جواب فراہم نہ کرنے پر وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری لیگل کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وزارت داخلہ سے متعلق متعدد سوالات کے جواب تفصیل کے ساتھ دیئے گئے اور نہ ہی غیر متعلقہ سوالات دیگر وزارتوں کو منتقل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے سینٹ سیکرٹریٹ کے عملہ کو ہدایت کی کہ اس کے ذمہ دار وزارت داخلہ کے متعلقہ جے ایس لیگل کو استحقاق کا نوٹس جاری کیا جائے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن