• news

پھولنگر: راوی میں گرنے والی لڑکی اور نوجوان کا پتہ نہ چلنے پر ورثاء کا احتجاج، روڈ بلاک

پھول نگر (نامہ نگار)پھول نگر دو رکشائوں کی ریس سے تیز رفتار رکشہ دریائے راوی میں گر گیا نو افراد میں سے سات کو زندہ بچالیا گیا دو لاپتہ ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اہل علاقہ کا انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج مین روڈ کو بلاک کردیا لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ بتایا گیا ہے کہ پھول نگر موڑ کھنڈا سے بلوکی جانے والے رکشہ جس میں 9 افراد سوار تھے جب رکشہ ہیڈ بلوکی دریائے راوی کے قریب پہنچا تو نامعلوم رکشہ سائیڈ لگا کرگذرگیا۔دوسرا رکشہ قلا بازیاں کھاتے دریا میں گر گیا۔ 9 افراد ڈوبنے کی اطلاع پاکر مقامی غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اپنی مددآپ کے تحت سات افراد کو زندہ بچا لیا گیا ایک خاتون رانی بی بی اور ایک نامعلوم نوجوان اور رکشہ تاحال دریا سے برآمد نہ ہوسکا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں موقع پر موجود حاجی محمد علی نے بتایا کہ ہماری یہاں کوئی نہیں سنتا جب تک میری بھانجی رانی بی بی کی نعش نہیں مل رہی ہم نے روڈ کو بلاک کردیا تاکہ ہماری لخت جگر کی نعش مل سکے۔ رکشہ ڈرائیو یاسر نے بتایاکہ آگے جانے والے دوسرے رکشہ کی سائیڈ لگنے سے میرا رکشہ بے قابو ہوگیا اور دریا میں گر گیا۔ حادثے کی اطلاع سنتے ہی دریامیں ڈوبنے والے افراد کے ورثہ نے ہیڈ بلوکی روڈ بلاک کردیا جس سے ٹرانسپورٹروں کی لمبی لائنیں لگ گئیں موقع پر لوگ دھاڑے مارکر روتے رہے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن