• news

فاٹا اصلاحات کا نفاذ، خیبر پی کے حکومت کو نظرانداز کرنے پر پرویز خٹک کا چیئرمین سینٹ کو خط

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے فاٹا اصلاحات کے نفاذ کیلئے صوبائی حکومت کو نظرانداز کرنے کے معاملے پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا۔ چیئرمین سینٹ نے یہ معاملہ پورے ایوان کی کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے خط کی کاپیاں تمام ارکان سینٹ میں تقسیم کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ارکان سینٹ کو آگاہ کیا کہ انہیں 6 اپریل 2017ء کو وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کا فاٹا اصلاحات کے بارے میں صوبائی حکومت کے رسپانس سے متعلق خط موصول ہوا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے رسپانس پر مبنی خط ہول کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن