گوادر :ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ 3 زخمی :ایف سی کو پولیس اختیارات کی منظوری
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ضلع گوادر میں بم دھماکہ تین افراد زخمی کئی دکانوں کو نقصان پہنچا۔ بدھ کی شام کو ضلع گوادر میں ائیر پورٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا ہوا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی دکانوں اور 7گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے کے مطابق نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے ائیر پورٹ کی بلڈنگ سمیت دیگر علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے ۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کا فوری طورپر علاج کیاجائے۔ وزیرا علیٰ بلوچستان نے مزید کہاہے کہ اس طرح کے واقعات سے بلوچستان کی ترقی کو روکا نہیں جاسکتا اور صوبے میں ترقی کا عمل جاری رہیگا اور دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ مزید برآں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے صوبے میں ایف سی کو پولیس کے اختیارات دینے کی سمنری منظور کر لی وفاقی وزارت داخلہ کی حتمی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق 18 فروری کو ختم ہونے کے بعد اس میں تین ماہ کی توسیع کیلئے ایک سمری وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز دیدی۔