• news

عثمان خٹک کو تین ماہ کیلئے آئی جی پولیس پنجاب کا چارج دیدیا گیا ‘83ء میں بطور اے ایس پی پولیس میں شمولیت اختیار کی

اسلام آباد +لاہور (خبر نگار+نامہ نگار)وفاقی حکومت نے پنجاب میں تعینات پولیس گروپ گریڈ اکیس کے افسر کیپٹن (ر) محمد عثمان خٹک کو مستقل آئی جی کی تعیناتی تک تین ماہ کیلئے فوری طور پر پنجاب کے آئی جی پولیس کا چارج دے دیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک 1957ء میں اٹک میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق پولیس سروس کے گیارویں کامن سے ہے۔ انہوں نے 1983ء میں بطور اے ایس پی پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں1990 میں بطور ایس پی، 2007 میں بطور ڈی آئی جی جبکہ 2013 میں بطور ایڈیشنل آئی جی ترقی دی گئی تھی۔ انہوں نے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، نارووال، جہلم، ڈی جی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر سمیت دیگر اضلاع میں مختلف عہدوں پر فرائض سر انجام دیئے ہیں۔ وہ ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کے علاوہ سپیشل برانچ اور آئی بی میں بھی تعینات رہے۔ انہوں نے ڈی پی او اٹک، ڈی پی او نارووال، ڈی پی اور ڈی جی خان کے فرائض بھی سر انجام دئیے۔ وہ ایڈیشنل ڈی جی ٹریننگ کی فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ انہیں قائم مقام آئی جی تعینات کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن