• news

کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا، آپریشن میں مداخلت نہیں ہو رہی:گورنر سندھ

کراچی (صباح نیوز) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 70 اور 80 میں کراچی پاکستان کا ماڈل شہر تھا جو آج کچرا ہوچکا ہے، لہذا 26 سالوں کے بگاڑ کو صحیح کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بدھ کو کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔ کراچی آپریشن جاری ہے، جس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہو رہی، لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، وہاں پر بھی جارحانہ آپریشن جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 70ء اور 80ء میں کراچی پاکستان کا ماڈل شہر تھا جو آج کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، ہم26 سالوں کے بگاڑ کو صحیح کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کراچی سمیت پاکستان کی بہت بری حالت تھی جس میں اب نمایاں تبدیلی آئی ہے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ گرین لائن سروس کراچی کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی حالت درست کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن