بیس بال، امریکی فیڈریشن پاکستانی بچوں کی تربیت کیلئے تیار
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید فخر علی شاہ نے نیویارک میں میجر لیگ بیس بال کے بارکلے شین سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر بارکلے شین نے پاکستان بیس بال کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 سے 12 سال کے بچوں کی امریکہ میں بیس بال کوچنگ کو تیار ہیں تاکہ پاکستان بیس بال کا مستقبل روشن ہو۔ سید فخر شاہ کا کہنا تھا کہ میچر لیگ بیس بال کے ساتھ ملکر پاکستانی یوتھ پر کام کیا جائے گا۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میجر لیگ بیس بال کے تعاون سے پاکستانی کھلاڑی بھی امریکہ میں لیگ کھیل سکیں گے۔