• news

ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم ٹاپ ٹین میں شامل‘ محمد حفیظ کی بھی ترقی

لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ۔ بابراعظم ٹا پ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔ پاکستان آٹھویںجبکہ ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقہ پہلے ، آسٹریلیا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اوربھارت چوتھے جبکہ انگلینڈ پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پرہے۔پاکستانی بابراعظم کیریئرکی بہترین پوزیشن 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد حفیظ ترقی پاکر 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔عماد وسیم 89 واں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔باؤلنگ میں محمد حفیظ نے 10 درجے ترقی کیساتھ 27 ویں پوزیشن حاصل کرلی جبکہ آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔حسن علی 14 درجے ترقی پاکر 34 ویں نمبر پر آگئے۔بلے بازوںمیں پہلے نمبر پر اے بی ڈی ولیئرز‘دوسرے نمبر پر ڈیوڈ وارنر، تیسرے پر ویرات کوہلی اور چوتھے پر جوروٹ ہیں۔جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ سرفہرست دس بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ باؤلرز کی فہرست میں عمران طاہر بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں،مچل سٹارک دوسرے، ٹرینٹ بولٹ تیسرے، سنیل نرائن چوتھے اورکاگیسو راباداپانچویں نمبر پر ہیں ہے۔ محمد عرفان 20 ویںجبکہ محمد حفیظ 27 ویں نمبر پر موجود ہیں۔شکیب الحسن ایک روزہ باؤلنگ کی فہرست میں آٹھویں نمبر کیساتھ ساتھ آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن