حافظ سعید کی نظربندی، ہائیکورٹ نے حکومت سے تحریری وضاحت مانگ لی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے حافظ سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست میں حکومت سے تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے سماعت 20اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ حافظ سعید کے وکیل نے کہا جماعۃ الدعوۃ کے رہنمائوں کو بغیر کسی جرم کے محض بیرونی دبائو پر نظربند کیا گیا ہے۔ لہٰذا ان کی نظربندی فی الفور ختم کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔ عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 20اپریل تک عدالت میں تحریری جواب جمع کرائیں۔ حافظ سعید کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ بھارتی دبائو پر حافظ سعید کیخلاف پہلے بھی بے بنیاد الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں۔ تاہم لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اپنے فیصلوں میں واضح طور پر قرار دیا تھا کہ ان کیخلاف لگائے گئے الزامات محض میڈیا کا پروپیگنڈا ہیں جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔