کرپشن کیس: ڈی پی او آفس ملتان کے دو سابق افسر لاہور سے گرفتار
لاہور (نوائے وقت نیوز)نیب ملتان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس وہاڑی میں کروڑوں روپے کے کرپشن میں ملوث دو ملزموں کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔نیب ترجمان کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر خالد فاروق اور ایم ٹی او وہاڑی پولیس لائن سعید احمد کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کرپشن سکینڈل میں ملوث دو افسران پہلے ہی گرفتار ہیں۔سکینڈل میں تین ایس پیز کے خلاف بھی انکوائری کی جارہی ہے جو وہاڑی میں تعینات رہ چکے ہیں۔