• news

ایم کیو ایم لندن کے رہنما امجد اللہ ضمانت پر رہا، پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان

کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما امجد اللہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، امجد اللہ نے رہائی کے بعد ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ بدھ کو امجد اللہ ضمانت پر سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد وکیل کے ساتھ کراچی پریس کلب پہنچے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے امجد اللہ نے ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم کی خدمت کے لئے ایم کیو ایم میں شمولیت کی تھی پاکستان کے خلاف نعرے سن کر سب ارادے چکنا چور ہوگئے۔ امجداللہ نے کہا میں پاکستان زندہ باد کا داعی ہوں، ملک کے خلاف نریندر مودی سے مدد مانگنے والے کو مہاجروں کا لیڈر نہیں مانتا، پورے یقین سے کہتا ہوں لندن میں بیٹھے کچھ افرادپاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ امجد اللہ نے کہا ابھی کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا۔

ای پیپر-دی نیشن