• news

فو ج شام نہیں بھیجیں گے، بشار الاسد قصائی ہیں، ٹرمپ: شمالی کوریا مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں، چینی صدر

بغداد، واشنگٹن (نمائندہ خصوصی+ نیوز ایجنسیاں+ رائٹرز+ نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا شام میں فوج نہیں بھیجیں گے۔ داعش کو شکست ترجیح ہے۔ فوکسی نیوز کو انٹرویو میں کہا ہم شام نہیں جا رہے داعش سے نجات ہمارا مشن ہے۔ یہ بچوں کو قتل کر رہی ہے، اسد کو سختی سے ہٹ کرنا ہے۔ حملہ انسانیت والا اقدام تھا۔ پیوٹن کو مشورہ دیا بشار الاسد سے تعلقات پر نظرثانی کریں۔ شمالی کوریا کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال " نا قابل قبول " ہے، شمالی کوریا کو پر امن طریقے سے جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس حوالے سے متحد رہے گی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بدھ کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔چینی صدرنے کہا چین اور امریکہ کو مل کر کام کرنا چاہیے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے آ ئندہ دورہ چین کے دوران مثبت ثمرات حاصل کئے جا سکیں۔ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کا بحران اکیلے ہی حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ٹرمپ نے ٹی وی چینل پر انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ نے کیمیائی حملے کے جواب میں شامی ائربیس پر حملہ کیا تھا۔ میزائل حملے کا حکم چینی صدر کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے دیا۔ چاکلیٹ کیک کھا رہے تھے اس وقت بحیرہ روم میں امریکی جنگی بیڑہ لاک اوورلوڈڈ تھا۔ اسی وقت فیصلہ ہوا اور میزائل اپنے راستے پر روانہ ہو گئے۔ چینی صدر کو بتایا کہ ہم نے ابھی 59 میزائل فائر کئے ہیں۔ چینی صدر نے کہا جو بچوں کیخلاف ایسا کرے اسے نشانہ بنانا ٹھیک ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن