• news

خیبر پی کے حکومت کی یقین دہانی پر کوہستان میں نیا ضلع بنانے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے حکومت کی یقین دہانی پر کوہستان میں نیا ضلع بنانے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمشن نے کوہستان میں نیا ضلع بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ خیبر پی کے حکومت نے ضمنی انتخاب تک نئے ضلع کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے محمد ارشد نے کہا کہ کوہستان میں نیا ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن ضمنی انتخاب کے بعد کریں گے۔ پیپلزپارٹی امیدوار موسم خان نے الیکشن کمشن میں کے پی کے حکومت کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن