زرداری، فضل الرحمن ملاقات سیاسی معاملات میں ملکر چلنے پر اتفاق سابق صدر کی کامیاب اجتماع پر مولانا کو مبارکباد
اسلام آباد ( آئی این پی ) سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے سیاسی معاملات میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔ زرداری ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے عالمی اجتماع کے کامیاب انعقاد پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دی۔