• news

پاکستانی سرحد بند ہونے سے 90 ملین ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا: افغانستان

اسلام آباد( آن لائن)افغانستان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان سرحد بند کرنے کی وجہ سے افغانستان کو90ملین ڈالرکا تجارتی خسارہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں افغانستان کی مستقل مندوب ثریا دلیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے اقدامات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت مکمل طورپربندہونے کے مترادف ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ افغان برآمدکنندگان کوپاکستان میں کسی بھی سامان کی ترسیل سے روکا گیا جبکہ ٹرانزٹ ٹریڈ بھی متاثرہوئی۔ افغان سفیرنے کہا کہ برآمدات کوپہنچنے والے نقصان کا تخمینہ مجموعی طورپرچھ ملین ڈالر جبکہ افغانستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی رپورٹ کے مطابق افغان تاجروں کومجموعی طور پر 80 سے90 ملین ڈالرکا نقصان برداشت کرنا پڑا۔پاکستان نے افغانستان سے دہشت گرد حملوں کے بعد 17 فروری کو ڈیورنڈ لائن کے تمام سرحدی چیک پوائنٹَس بند کردیے تھے اور21مارچ کوسرحد دوبارہ کھولی گئی۔
افغانستان

ای پیپر-دی نیشن