کرپشن کیخلاف حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے: چیئرمین نیب
اسلام آباد (آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چودھری نے کہا ہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جس پر2017 ءمیں بھی عملدرآمد جاری رہے گا، نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کررہا ہے، مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن نظام سے نیب افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں نیب کے نگرانی اور جائزہ نظام (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن) پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نگرانی اور جائزہ نظام سے کارکردگی اور حاصل کردہ نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے نتائج اور اثرات سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔
چیئرمین نیب