• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یکساں لوڈشیڈنگ، بجلی منصوبوں کے آڈٹ کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کرنے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے شروع کیے گئے بجلی کے منصوبوں کا چارٹرڈ اکا¶نٹنٹ فرم سے آڈٹ کرانے کی درخواست کے ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے فیصل آباد کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں وزارت پانی و بجلی، چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے بجلی کے کاغذی منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن کا کسی ایماندار چارٹرڈ اکا¶نٹنٹ فرم سے آڈٹ کرانےکا حکم دیا جائے۔ وزیراعظم ہا¶س اور پارلیمنٹ ہا¶س سمیت دیگر سرکاری اداروں کو لوڈشیڈنگ شیڈول میں شامل کر کے فریقین کو ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا یکساں شیڈول جاری کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
درخواست مسترد

ای پیپر-دی نیشن