• news

پی ایس پی کے ساتھ مذاکرات میں متعدد نکات پر اتفاق ہوگیا: صوبائی وزیر ناصرشاہ

کراچی(صباح نیوز)سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے ساتھ متعدد نکات پر اتفاق ہوگیا ہے۔جن مطالبات کی نشاندہی کی گئی انہیں جلد پورا کیا جارہا ہے۔ پرامن احتجاج اور مظاہرہ سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے۔گزشتہ روزپیپلز پارٹی کا وفد پی ایس پی سے مذاکرات کرنے پریس کلب پہنچا۔ وفد کی قیادت صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کررہے تھے۔ وفد میں ممتاز جکھرانی، وقار مہدی اور دیگر شامل تھے جبکہ پی ایس پی کے وفد کی قیادت سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر نے کی۔

ای پیپر-دی نیشن