نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ پر 92 فیصد کام مکمل ہوچکا: چیئرمین واپڈا
لاہور ( نیوز رپورٹر) 969 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ رواں ماہ کے آخر تک اپنیت عمیر کا ایک اہم سنگ میل عبور کر لے گا اپریل کے آخری ہفتے میں ٹنل بورنگ مشین کے ذریعے دائیں ہیڈریس ٹنل کے دونوں حصوں کو ملا دیا جائے گا اور یوں پراجیکٹ کی 68 کلو میٹر سے زائد طویل سرنگوں کی کھدائی مکمل ہو جائے گی چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل (ریٹائرڈ) نے آزاد کشمیر میں زیر تعمیر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے منصوبے کی مختلف سائٹس کا دورہ کیا چیئرمین واپڈا نے کہا کہ یہ بات اطمینان کا باعث ہے کہ منصوبہ 92 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور اب یہ مقررہ تعمیراتی پلان کے مطابق تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے ہیڈریس ٹنل کے دورے پر چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ اپریل کے آخر تک سرنگوں کی کھدائی مکمل ہونے پر پانی کے بہا¶ کا نظام اپنی تعمیر کے حتمی مرحلے میں داخل ہوگا اس مرحلے کو سات ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا چیئرمین واپڈا نے اپنی تکمیل کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اس صدی کا انجینئرنگ شاہکار ہوگا یہ بات قابل ذکر ہے کہ منصوبے کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوار فروری 2018ءکے آخر تک شروع ہو گی۔