• news

گوجرانوالہ میں فوڈاتھارٹی کے چھاپے، 14 دکانوں کو جرمانے، درجنوں کو وارننگ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے کامونکی ٹاو¿ن میں النور ہوٹل اینڈ تکہ شاپ،بسم اللہ شورامااینڈبرگر،مسٹر فوڈ، ٹیسٹی بائٹ، سعد برگر پوائنٹ اور مدنی چکن شوارما کو غیر معیاری اشیا خورونوش کے استعمال، فریمز کی عدم دستیابی اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات کی بنا پر بالترتیب6500، 7000، 3000،7000،3000 اور3000، المعراج میرج ہال، الفریدی دہی بھلے،چمن آئس باراور عمرپیزا کو صفائی کے غیر معیاری انتظامات اور اشیاخورونوش ڈھانپ کر نہ رکھنے کی بنا پر بالترتیب 5000 ،1500،3000اور4000روپے جرما نہ ، کھیالی شاہ پور میں لاہور ہزارہ ہوٹل اور لجپا ل ہوٹل کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات کی بنا پر با الترتیب 5500 اور 3000 روپے، ویل مارٹ اور قاضی برگر پوائنٹ کو زائد المعیاد اشیاءخورونوش رکھنے اور ریکارڈ کی عدم دستیابی کی بنا پر با الترتیب 7000 اور3000روپے جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں کامونکی ٹاو¿ن میں واقع متعدد مراکز کا معائنہ کیا گیا اور نوٹسز جاری کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن