زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 کروڑ ڈالر اضافہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 20 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 74 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں ہوئیں۔ ملٹی لیٹرل ذرائع سے 31 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔