• news

2 سال سے تنخواہ نہ ملنے پر خاتون ٹیچر ہائیکورٹ پہنچ گئی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)دو سال سے تنخواہ کی منتظر خاتون ٹیچر تنخواہ نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئی جسٹس قاسم خان نے ای ایس ای ٹیچر مدیحہ ممتاز کی دخواست پر کیس کی سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے طاہر بھٹی عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2015 سے بطور ای ایس ای سکول ٹیچر فرائض سرانجام دے رہی ہوں دوسال گزرنے کے باوجود آج تک تنخواہ جاری نہیں کی گئی۔ معذوری کے باوجود بخوبی فرائض سرانجام دے رہی ہوں عدالت متعلقہ حکام کو تنخواہ جاری کرنے کے احکامات جاری کرے عدالت نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سمیت متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن