• news

,چار لاکھ سے زائد پشتونوں کے شناختی کارڈز بلاک ہیں: اسفند یار ولی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے پشاور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار لاکھ سے زائد پشتونوں کے شناختی کارڈ بلاک ہیں۔ جہاد سب نے کیا، خون پشتونوں کا بہا، سزا بھی پشتونوں کو مل رہی ہے۔ فاٹا کے حوالے سے سب وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ شمالی اور جنوبی خیبر پی کے کا لفظ بھی ختم کریں گے۔ افغانستان کے ساتھ مذاکرات شروع ہونا خوش آئند ہے۔ چین ضامن بنے اور خلاف ورزیاں کرنے والے کو بھی دیکھے۔ جس جذبے سے نیشنل ایکشن پلان دیا اس جذبے سے عملدرآمد نہیں ہوا۔ صوبائی حکومت تبدیلی کے دعوے کرتی تھی۔ ہمارے کسی وزیر، ایم این اے، ایم پی اے پر نیب کیس نہیں ہے۔ عمران خان نے کون سی صفائی مشین لگائی ہے جہاں پارلیمینٹیرینز کو صاف کرتے ہیں۔ نواز شریف نے صرف مولانا اور اکرم درانی کے علاقوں میں اعلانات کئے۔

ای پیپر-دی نیشن