چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 147 جوڈیشل افسروں کو اگلے عہدے پر ترقی دیدی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے 147 جوڈیشل افسروں کو اگلے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت 38 سینئر سول ججز کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر جبکہ 109 سول ججز کو سینئر سول جج کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔