کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی، ڈیفنس میں 13 لاکھ کا ڈاکہ
لاہور + فیروز والا (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر اےک شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ مےں پرانا کاہنہ کے قریب رضوان ڈالہ گاڑی پر قصور سے لاہور آرہا تھا کہ دوڈاکوﺅں نے اسے روک کرگن پوائنٹ پر 15ہزارروپے نقدی لوٹ لی جبکہ ڈاکوو¿ں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے رضوان کو شدےد زخمی کر دےا اورفرار ہو گئے ۔رضوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دےا گےا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ڈاکوو¿ں نے ڈیفنس بی فیز 5کے رہائشی ریحان ملک کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 13لاکھ روپے مالیت، کاہنہ کے علاقہ میںآصف جٹ کے گھر سے 4 لاکھ 18ہزار روپے مالےت، جنوبی چھاﺅنی کے علاقہ میں حماد کے گھر سے 2 لاکھ10ہزار روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، اقبال ٹاﺅن میں جواد اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ روپے مالےت، شفیق آباد میں فیصل اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالےت، نشتر کالونی کے علاقہ میں مجاہد اور اس کی فیملی سے ڈےڑھ لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، ساندہ میں عمر سے 67 ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ کے علاقہ میں پرویز سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں شہباز سے 54 ہزار، ریس کورس میں عامر سہیل سے 22 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے پرانی انارکلی میں سے نذیر، کےنٹ سے ماجد کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں سے شاہد، باغبانپورہ میں قمر، شاہد، اسلام پورہ میں سے محمود اور نثار، بھاٹی گیٹ میں سے ذیشان، مغلپورہ میں سے اظہر، ساندہ میں سے رفیق، ملت پارک میں سے اعجاز، بھاٹی گیٹ میں مناظر اور ہڈیارہ میں سمیر، وحدت کالونی میں سے شعیب کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ لاہور شرقپور روڈ کی آبادی دھول میں ڈاکو¶ں نے رکشہ ڈرائیو ذوالفقار کو باندھ کر ویران جگہ پر پھینک کر رکشہ، رقم چھین کر لے گئے۔ ڈاکو¶ں نے مشتاق کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی، موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو شہری عامر اسحاق کے ڈیرہ میں گھس کر مویشی لے کر فرار ہو گئے۔ مسلح افراد سرکاری رقبہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال لے کر فرار ہو گئے۔