• news

پنجاب یونیورسٹی ہنگامہ آرائی ، مزید 8 طلباءکیخلاف کارروائی شروع، 5 معطل

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 21 مارچ کو ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث طلباءکے خلاف کارروائی کے دوسرے مرحلے میں 8 مزید طلباءکے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے 5 طلباءکو معطل کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ جاری کر کے 7 روز میں جواب طلب کر لیا ہے جبکہ پولیس کو فوجداری کارروائی کیلئے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ ان طلباءمیں ادارہ تعلیم و تحقیق کے داود خان ، شعبہ جینڈر سٹڈیز کے عالمگیر خان، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے عبدالوارث خان اور شعبہ سیاسیات کے دولت خان اور سلمان شاہ شامل ہیں جبکہ شعبہ سوشیالوجی کے محمد بلال احمد کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں تقریب کے منتظمین مزمل خان اور نجیب اللہ کو تقریب کے انعقاد کیلئے طے شدہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن