• news

جائیداد میں خواتین کو حصہ دینے میں حرج کیا ہے،جسٹس قاضی فائز

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ میں جائیداد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ جائیداد میں بہنوں کا حصہ ہی کیوں برداشت نہیں ہوتا، خواتین کو حصہ دینے میں آخر حرج ہی کیا ہے، جمعہ کوجسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف محمد نواب نامی شہری کی اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کو جائیداد میں خواتین کا حصہ ہی کیوں نہیں برداشت ہوتا۔ کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ کسی بھائی نے بہن کو اپنا حصہ دیا ہو، خواتین کو ان کا حصہ دینے میں آخر حرج ہی کیا ہے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ قرآن پاک میں خواتین کیلئے جائیداد میں حصہ مختص کیا گیا ہے، بطور مسلمان ہمیں بہنوں کے حصے سے متعلق ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے، عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن