,ہارون آباد، شوکت بسرا پی اے قتل کیس اعجازالحق سمیت 9 افراد بے گناہ قرار
ہارون آباد (نامہ نگار) امتیاز حیدر قتل کیس کی تفتیشی ٹیم کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔ مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ ایم این اے اعجاز الحق، چوہدری غلام مرتضیٰ ایم پی اے، حاجی محمد یٰسین چیئرمین میونسپل کمیٹی اور وائٹل گروپ کے چوہدری غلام مصطفی سمیت مقدمے میں نامزد 9 افراد کو بے گناہ قرار دے دیا گیا، جبکہ دو ملزموں عالم کمبوہ اور شہباز اکرم سے مزید تفتیش کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ فروری میں ایک احتجاجی ریلی کے دوران پی پی رہنما شوکت بسراءکے پی اے امتیاز حیدر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ جس کا مقدمہ شوکت بسرا کی مدعیت میں اعجازالحق، محمد یٰسین، غلام مرتضی، غلام مصطفی، آصف نذیر، عالم کمبوہ اور عظیم عقیل کے خلاف درج کیا گیا جبکہ بعد میں اس وقت کے ایس ایچ او تھانہ سٹی یونس بٹر اور ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری عمران، میونسپل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عبیدالرحمان کو بھی نامعلوم کی جگہ نامزد کر دیا گیا تھا۔