جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حق میں شائع ہونیوالے اشتہارات کا نوٹس
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حق میں اشتہارات کی تشہیر کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی وضاحت جاری کی ہے ڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں قرار دیا گیا ہے کہ اشتہارات کی اشاعت سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے متعلق غلط تاثر پیدا ہو اہے اعلامیہ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا عہدہ بھی اشتہارات میں غلط طور پر شائع کیا گیا ہے اس سے قبل بھی جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے حق میں اشتہارات کی اشاعت پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اخبارات اور ٹیلی ویثرن کو ایسی مہم سے باز رہنے کی ہدایت کی تھی ڈپٹی رجسٹرار اسلام آبادہائی کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا آئندہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حوالے سے تعریفی مہم چلانے سے بازرہیں اور مستقبل میں ایسے اشتہارات نہ چلائے جائیں۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی