فیصل آباد‘ پاکپتن‘ جھنگ‘ قصور 5 خواتین‘ بچی اور بچے سے زیادتی
فیصل آباد+ پاکپتن+ جھنگ+ قصور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 5 خواتین‘ چوتھی جماعت کی طالبہ اور 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ٹھیکریوالہ کے علاقہ چک نمبر84ج۔ب کی عائشہ بی بی کی بیٹی آسیہ کو ملزم سلمان نے، چک نمبر376گ۔ب روڈالہ کے صدی احمد کی بہن رانی بی بی کو ملزموں عامر اور علی شیر نے جبکہ جڑانوالہ شیرازی پارک کی زرینہ بی بی کو عامر وغیرہ چار افراد نے ہوس کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے۔ پاکپتن کے نواحی گاﺅں چک رکن دین میں 16 سالہ (ر) کو گھر سے محمد اشرف نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کر لیا۔ ملزم نے خاتون کو نامعلوم مقام پر لے جاکر کاغذات پر انگوٹھا لگوایا اور زیادتی کی جبکہ ملزم اشرف کی عدم موجودگی میں اسکے ساتھی نصراللہ اور وارث نے بھی خاتون سے زیادتی کی۔ جھنگ میں چک گھمنانہ کے 7 سالہ بیٹے نصیر عباس کو اوباش جعفر نے ہوس کا نشانہ بنایا۔ مزید برآں موضع نانک سر میں 12 سالہ عاصمہ نورین جوکہ چوتھی جماعت کی طالبہ ہے کو گذشتہ شب مبینہ طور پر اسرار خان سمیت چار افراد گھر سے اغوا کرکے قریب ہی کھیتوں میں لے گئے اور مبینہ طور پر ایک ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ قصور میں کنگن پور کے علاقہ جمشیر کلاں میں پروین بی بی ملزم طارق نے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔