بلوچستان میں ایف سی کو دیئے گئے پولیس کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان حکومت نے صوبے میں ایف سی کو دیئے گئے پولیس کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں فرنٹیئر کور کو پولیس کے دیئے گئے اختیارات کی مدت اٹھارہ فروری کو ختم ہوگئی تھی جس کی توسیع کی سمری دو روز قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کرلی تھی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد سمری حتمی منظوری کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی، جسے وفاقی وزارت داخلہ نے منظور کرلیا اور گزشتہ روز اعلامیہ جاری کردیا گیا۔