فلسطین: نماز اور دعا لمبی کرنے پر امام مسجد کو آگ لگا دی: ملزم گرفتار
غزہ (این این آئی)فلسطین میں ایک شخص نے لمبی نماز پڑھانے پر امام مسجد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔”العربیہ “ نے دعویٰ کیا فلسطین کے شمالی شہر نابلس کی مسجد میںایک شخص نے نماز فجر طویل کرنے اور لمبی دعا کروانے پر مشتعل ہو کر امام مسجد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا ۔واقعہ کے بعد نمازیوں نے امام مسجد کے کپڑوں پر لگی آگ کو بجھا دیا تاہم انہیں زخم آئے۔