حافظ آباد: کردار کے شبہ پر بیوی کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے قرےب محلہ قائد آباد مےں شوہر نے مبےنہ طور پر اپنی بےوی کا گلا دبا کر اسے ہلاک کر دےا اور بعدازاں ملزم فرار ہوگےا۔ مقتولہ تےن بچوں کی ماں تھی۔ تفصےلات کے مطابق عباس چٹھہ کو مبےنہ طور پر اپنی بےوی تنزےلہ بی بی کے کردار پر شک تھا جس پر وہ اکثر اس سے جھگڑتا رہتا تھا۔ گذشتہ روز جب اسکی بےوی کمرے مےں سو رہی تھی تو عباس چٹھہ نے اسکا گلا دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتاردےا اور خود موقع سے فرار ہوگےا۔ پولےس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ مےں لےکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہےڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دےا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہےں۔