• news

پاکستان میں 13 فیصد بالغ آبادی بنک اکاؤنٹ استعمال کرتی ہے: اقتصادی ماہرین

لاہور (نیوز رپورٹر) اقتصادی ماہرین کے مطابق پاکستان میں صرف 13فیصد بالغ آبادی بینک اکائونٹ استعمال کرتی ہے جس میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ اور لاہور سکول آف اکنامکس کے زیرانتظام منعقدہ عالمی کانفرنس میں شریک ماہرین اقتصادیات نے کہا کہ مائیکرو فنانس کا شعبہ عام آدمی کی ترقی کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن